34 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹممتا کلکرنی نے ’سنیاس‘ لے لیا، نیا نام بھی مل گیا

ممتا کلکرنی نے ’سنیاس‘ لے لیا، نیا نام بھی مل گیا


— تصوبر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بالی ووڈ کی معروف سابقہ اداکارہ ممتا کلکرنی نے شوبز کے بعد دنیاوی زندگی کو بھی چھوڑ نے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 برس تک ممتا کلکرنی کے نام سے بالی ووڈ میں کام کرنے والی سابقہ اداکارہ نے اپنی زندگی مکمل طور پر روحانیت کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اتر پردیش حکومت کا کہنا ہے کہ سابقہ اداکارہ نے گزشتہ روز ہندوؤں کے سب سے بڑے اجتماع ’مہا کمبھ میلے‘ میں اپنی دنیاوی زندگی کو خیرباد کہہ دیا۔

سابقہ اداکارہ نے کنر اکھاڑہ میں سنیاس لیا اور پھر اسی اکھاڑے میں انہیں نیا نام بھی مل گیا۔

یو پی حکومت کے مطابق ممتا کلکرنی نے ’مائی ممتا نند گری‘ کی نئی شناخت سے اپنے روحانی سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ممتا کلکرنی ماضی میں بالی ووڈ کی مشہور فلموں کرن ارجن اور بازی سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات