34 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومتجارتی خبریںصنعتی شعبے کیلئے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور

صنعتی شعبے کیلئے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور


اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے صنعتی شعبے کےلیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور کرلیا گیا۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی اجلاس میں صنعتی شعبے کےلیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور کرلیا جبکہ گھریلو صارفین کےلیے قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد کردی گئی۔

ای سی سی اعلامیے کے مطابق کیپٹو پاور کےلیے گیس ٹیرف میں 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ منظور کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کیپٹو پاور کےلیے ٹیرف 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ کیپٹو پاور پر گرڈ ٹرانزیشن لیوی کے نفاذ کےلیے فوری اقدامات کیے جائیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات