34 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومخاص رپورٹعلی امین گنڈا پور سے عہدہ واپس لینے کی بڑی وجہ سامنے...

علی امین گنڈا پور سے عہدہ واپس لینے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی



(24نیوز)علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کر دیا،پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی،بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کیلئے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کے پی میں کرپشن کے معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا، انہوں نے علی امین کو پیغام دیا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر نکلیں، بانی پی ٹی آئی جنید اکبر اور عاطف خان سے کافی دیر تک گفتگو کرتے رہے، انہوں نے کے پی میں جنید اکبر کو پارٹی معاملات درست کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور خود بھی چاہتے تھے کہ وہ پارٹی صدارت اپنے پاس نہ رکھیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی اور گورننس کے معاملات پر فوکس کریں۔
 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات