26 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں بابر اعظم شامل

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں بابر اعظم شامل


بابر اعظم—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2024ء کا اعلان کر دیا۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل پاکستان کے واحد کرکٹر ہیں۔

بھارت کے روہت شرما کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی چیمپئن بھارتی ٹیم کے 4 کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، افغانستان اور سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی ٹیم میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا گیا تھا۔

ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے 3، سری لنکا کے 4، افغانستان کے 3 اور ویسٹ انڈیز کا ایک کرکٹر شامل ہے۔

پاکستان کے صائم ایوب، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو اس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات