34 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمعین اختر کی زندگی پر مبنی کتاب آئندہ ماہ شائع ہو گی

معین اختر کی زندگی پر مبنی کتاب آئندہ ماہ شائع ہو گی


— جنگ فوٹو

عالمی شہرت یافتہ فنکار معین اختر کی زندگی پر مبنی کتاب آئندہ ماہ فروری 2025ء میں شائع ہو گی۔

باصلاحیت فنکار  کی زندگی پر مبنی یہ کتاب آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے تحت شائع ہو گی، جسے دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

416 صفحات کی یہ کتاب ابتداً اردو میں شائع کی جا رہی ہے، بعد ازاں اس کا انگلش ایڈیشن بھی شائع ہو گا۔

کتاب کے پیش لفظ مرحوم ضیاء محی الدین نے جبکہ دیباچہ انور مقصود نے تحریر کیا ہے۔

کتاب کی تقریبِ رونمائی ہوٹل بیچ لگژری میں منعقد ہونے والے سالانہ کراچی لٹریچر فیسٹیول (کے ایل ایف) میں متوقع ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات