(24 نیوز)ویسٹ انڈیز کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میں نعمان علی ہیٹرک، قومی سپنرز نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کو اڑا دیا،8وکٹیں کھو کر 73 رنز بنا لئے۔
ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
اننگز کے آغاز پر ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہو گئی،کاشف علی نے ڈیبیو پر ہی پہلی وکٹ حاصل کی ، انہوں نے میکائل لوئس کو پویلین کی راہ دکھائی ،ساجد خان نے عامر جانگو کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، کریگ براتھویٹ کو نعمان نے علی نے 9 رنز پر آئوٹ کیا۔
قومی سپنرز نے جسٹن گریوز ،ٹیون ایملیچ اور کیون سنکلئیر کو پویلین کی راہ دکھا کر ہیٹرک کی ۔
ٹاس کے موقع پر کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ سپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاکہ ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو بڑا سکور کرنے سے روک سکیں،انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر کاشف علی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا جائے گا جبکہ خرم شہزاد کو آرام دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:حسن علی کا انگلش کاونٹی کلب وارکشائر کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا