37 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںدوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان


پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کاشف علی فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

کاشف علی کل پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے ملتان میں شروع ہوگا۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 127 رنز سے شکست دی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات