36 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومخاص رپورٹقذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشنمحسن نقوی مزدوروں کو ظہرانہ دیں گے

قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشنمحسن نقوی مزدوروں کو ظہرانہ دیں گے



 (24 نیوز )لاہور کے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے مزدوروں کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کچھ خاص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، قذافی  سٹیڈیم کی کنسٹرکشن کے دوران کام کرنے والوں کو 7 فروری کو ظہرانہ دیا جائے گا۔

مزدوروں کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق محسن نقوی دن رات ایک کر کے کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کریں گے، قذافی  سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے کہ قذافی  سٹیڈیم میں سہہ فریقی سیریز کے 2 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو کھیلا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات