33 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومقومی خبریںخواتین کے پیر نظر آنے پر حملہ کرنے والا ملزم جیل منتقل

خواتین کے پیر نظر آنے پر حملہ کرنے والا ملزم جیل منتقل


نوشہرہ میں جہانگیرہ بازار میں تین خواتین اور ایک شخص پر حملے میں ملوث ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم کا کہنا تھا کہ خواتین کے پیر نظر آنے پر اس نے حملہ کیا۔

عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل مردان منتقل کر دیا ہے۔

تفتیشی آفیسر ہدایت شاہ کے مطابق ملزم کو سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم محمد علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل مردان منتقل کرنے اور جیل اسپتال میں ہی علاج کروانے کی ہدایت کی ہے۔

ملزم نے گزشتہ روز بازار آئی 3 خواتین اور ان کے ساتھ ایک نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس سے خاتون اور مرد زخمی ہوگئے تھے۔

شہریوں نے حملہ آور کو پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات