26 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم نے تقریب میں جرمن زبان میں گفتگو کی

وزیراعظم نے تقریب میں جرمن زبان میں گفتگو کی


فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب میں جرمن زبان میں گفتگو کی۔

وزیراعظم  نے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، اور پاکستانی معیشت کی ترقی کےلیے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی تشکیل میں مارٹن ریزر سے اظہار تشکر کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے حکومت پاکستان کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک سے ملک میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں ترقی آئے گی۔

وزیراعظم نے تقریب میں جرمن زبان میں گفتگو کی۔ ورلڈ بنک کے نائب صدر کا تعلق جرمنی سے ہے، یہی نہیں وزیراعظم نے تقریب میں موجود سعودی اور اماراتی سفیر کو مخاطب کرکے عربی میں خوشگوار گفتگو کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات