36 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومانٹرٹینمنٹوکی کوشل نے زخمی رشمیکا منڈانا کی مدد کر کے مداحوں کے...

وکی کوشل نے زخمی رشمیکا منڈانا کی مدد کر کے مداحوں کے دل جیت لیے


فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل نے فلم ’چھاوا‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران ساتھی اداکارہ رشمیکا منڈانا کے ساتھ حسنِ سلوک سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

 فلم ’چھاوا‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ان وائرل ویڈیوز میں سے ایک میں وکی کوشل لنگڑاتے ہوئے تقریب میں شرکت کے لیے پہنچنے والی زخمی رشمیکا منڈانا کا ہاتھ تھام کر اُنہیں صوفے پر بٹھاتے نظر آ رہے ہیں۔

ایک اور وائرل ویڈیو میں وکی کوشل کو تقریب کے دوران رشمیکا منڈانا کی اسٹیج پر چڑھنے میں مدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فلم ’چھاوا‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کے لیے وکی کوشل نے سفید رنگ کا کرتا پاجاما جبکہ رشمیکا منڈانا نے سنہرے رنگ کی کڑھائی والی سرخ انار کلی کا انتخاب کیا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ان وائرل ویڈیوز کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور وکی کوشل کے حسنِ اخلاق کی بہت تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات