30 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومخاص رپورٹاسلام آباد ہائیکورٹ کی بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی ہدایت



(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے فون پربات کروانے اوراہلیہ اور سیاسی رہنماؤں کو جیل رولز کے تحت ملاقات کروانے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی کو جیل میں ذاتی معالج ، اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون کال سے متعلق سہولیات کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے چیک اپ کی بھی ہدایت کی ، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بشریٰ بی بی اب سزا یافتہ ہیں ، ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کیا طریقہ ہے؟۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بیٹوں کی واٹس ایپ کال اور ذاتی معالج سے علاج کا کیا طریقہ کار ہے؟

یہ بھی پڑھیں : 9 مئی توڑ پھوڑ کیس: عدم پیشی پر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری

بعد ازاں عدالت نے اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل کو 2 سوالات پر سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے ہدایت لیکر پیر تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات