26 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی فورسز کی کارروائی میں ایک فلسطینی شہید، 4 زخمی

اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں ایک فلسطینی شہید، 4 زخمی


فائل فوٹو

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں ایک فلسطینی شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسلامی جہاد کے رکن کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد غزہ میں پہلی شہادت رپورٹ ہوئی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں مسلح افراد سے خطرہ لاحق ہونے پر کارروائی کی، فوج کے قریب آنے والے نقاب پوش مسلح افراد کی طرف انتباہی گولیاں چلائیں۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی تعمیل کر رہے ہیں، شرائط پر عمل کے لیے پرعزم ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 42 دن کی جنگ بندی کے تحت اسرائیلی فوج غزہ پٹی سے نکل رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات