32 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومخاص رپورٹحکومت سے مذاکرات بانی پی ٹی آئی نےڈیڈ لائن کو مزید کم...

حکومت سے مذاکرات بانی پی ٹی آئی نےڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا



(طیب سیف)پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا معاملہ، پی ٹی آئی  نے بانی تحریک انصاف نے ڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا،جوڈیشل کمیشن کے لیے دیا گیا وقت 27 جنوری کو ختم ہو گا ۔

 تفصیلات کے مطابق  تحریک انصاف  نے مذاکرات  کے حوالے سے  حکومت کو جو ڈیشل کمیشن بنانے کےلیے 27 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔
پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے27 جنوری تک جواب کا انتظار کرے گی،28 جنوری تک حکومتی کمیٹی کا رابطہ نہ ہونے پر مذاکرات ختم تصور ہوں گے ۔

ذرائع  کے مطابق  اس سے پہلےبانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے 31کی ڈیڈ لائن دی تھی،حکومتی کمیٹی نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مطالبات پر سب کمیٹی بھی تشکیل دی۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے بھی 28 جنوری تک باقاعدہ جواب کا عندیہ دیا گیا ہے ،پی ٹی آئی کا ایک بھی مطالبہ نہ  مانا گیا تو پی ٹی آئی مزید مذاکرات جاری نہیں رکھے گی ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات