31 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومتجارتی خبریںسونے کی فی تولہ قیمت 1 ہزار روپے بڑھ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہزار روپے بڑھ گئی



(24   نیوز)ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 2642 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس کے  باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کے اضافے سے 276000 روپے ہوگئی۔

اس کے  علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے کے اضافے سے 236625روپے کی سطح پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات