37 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیفری لانسرز کے لیے وی پی این رجسٹریشن کی نئی سہولت

فری لانسرز کے لیے وی پی این رجسٹریشن کی نئی سہولت



(ویب ڈیسک) حکومت نے ملک میں فری لانسرز کے لیے  وی پی این رجسٹریشن کی نئی سہولت دے دی۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت دے دی، جس کے بعد اسٹیٹک آئی پی ایڈریس نہ رکھنے والے فری لانسرز اس سہولت کو استعمال کرتے ہوئے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن  کرواسکیں گے۔

فری لانسرز اپنے موبائل ڈیٹا کنکشن پر وی پی این  استعمال کرنے کے لیے پی ٹی اے کے ساتھ اپنا موبائل نمبر رجسٹر کروا سکتے ہیں۔  رجسٹریشن کے لیے لنک: https://ipregistration.pta.gov.pk  کو استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر

پی ٹی اے کے مطابق  یہ سہولت آئی ٹی کے شعبے کی ترویج کے لیے وی پی این رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اب تک پی ٹی اے کے ذریعے 31,000 سے زائد وی پی اینز رجسٹر کیے جا چکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات