(جمال الدین جمالی) احتساب عدالت نے پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک وقار احمد خان کا مزید3دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے وقار احمد خان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا،احتساب عدالت کے جج ندیم گلزار نے کیس پر سماعت کی،نیب نے ملزم وقار احمد خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
ملزم نے اپنی جائیداد نیب کے سپرد کرنے کیلیے مہلت طلب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی جائیداد نیب کے حوالے کرنے کو تیار ہوں ۔
واضح رہے کہ وقار احمد خان اور عمار احمد خان نے شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ کیا ،شہریوں کو فائلز فروخت کی پھر نہ ان کو پلاٹس دیئے اور نہ ان کی رقم واپس کی،پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے سینکڑوں متاثرین ہیں.
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت چینی سرمایہ کاروں کی ہر طرح سے معاونت کرے گی:شرجیل میمن