30 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومخاص رپورٹ  پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو بھی  سپین جال پھنسانے کی تیاری

  پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو بھی  سپین جال پھنسانے کی تیاری



( ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ہوم ٹیسٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز کو قابو کرنے کیلئے سپنرز کا جال بچھانے کا فیصلہ کرلیا۔

 ملتان میں شیڈول پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کیلئے سپین فرینڈلی پچز بنائی جائیں گی تاکہ کالی اندھی کا سپنرز کے ذریعے شکار کیا جاسکے۔

سپنر ساجد خان اور نعمان علی کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز میں سکواڈ میں واپسی ہوگی۔

اس سے قبل ساجد خان کو جنوبی افریقا کی کنڈیشنز کی وجہ سے سکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا جبکہ انکی جگہ فاسٹ بالر اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

 سلیکٹرز نے ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے سائیڈ میچز اور ٹیسٹ اسکواڈ کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ اسکواڈ پیر 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا جبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے شروع ہوگا۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے ملتان اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات