15 C
Lahore
Saturday, December 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹراکش بیدی نے اداکارہ سارہ ارجن کیساتھ اسٹیج پر نامناسب حرکت کی...

راکش بیدی نے اداکارہ سارہ ارجن کیساتھ اسٹیج پر نامناسب حرکت کی وضاحت کر دی


—فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار راکیش بیدی نے اداکارہ سارہ ارجن کے ساتھ اسٹیج پر نامناسب حرکت کرنے کی وضاحت کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راکیش بیدی نے فلم دھریندر کے ٹریلر لانچ کے دوران ساتھی اداکارہ سارہ ارجن کے ساتھ اسٹیج پر پیش آئے واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔ 

بیدی نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں احمقانہ اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

نومبر میں ممبئی میں ہونے والے فلم کے ٹریلر کی لانچنگ کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں راکش بیدی کی جانب سے ساتھی اداکارہ کو کندھے پر بوسہ دیتے دیکھا گیا تھا، اداکارہ سارہ فلم میں بیدی کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں، جس کے باعث معاملے پر  تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 71 سالہ راکیش بیدی نے کہا کہ ان کا اور سارہ کا رشتہ ہمیشہ باوقار اور خاندانی نوعیت کا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سارہ مجھ سے آدھی عمر سے بھی کم ہے اور فلم میں میری بیٹی ہے، شوٹنگ کے دوران وہ ہمیشہ بیٹی کی طرح گلے ملتی تھی۔

اداکار نے کہا کہ ہمارا ایک اچھا اور باعزت تعلق ہے، جو اسکرین پر بھی نظر آتا ہے، اس دن بھی کچھ مختلف نہیں تھا، مگر لوگ وہاں محبت نہیں دیکھ رہے، بلکہ غلط معنی نکال رہے ہیں، دیکھنے والے کی آنکھ میں اگر خرابی ہو تو کیا کیا جا سکتا ہے؟

راکیش بیدی نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اس موقع پر سارہ کے والدین بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں عوامی اسٹیج پر کسی غلط نیت سے ایسا کیوں کروں گا، وہ بھی اس کے والدین کے سامنے؟ لوگ سوشل میڈیا پر بلاوجہ مسائل کھڑے کرنے کے عادی ہو گئے ہیں۔

اداکار نے اپنے طویل اور معتبر کیریئر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرا کام خود میرے کردار کی گواہی دیتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات