دوحہ میں اقوام متحدہ کی کرپشن کے خلاف (یو این سی اے سی) کانفرنس میں پاکستان کی انسدادِ بدعنوانی اصلاحات کو سول سوسائٹی نے عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔
یو این سی اے کانفرنس میں سید کوثر عباس نے پاکستان کی قانونی اور ادارہ جاتی اصلاحات پر گفتگو کی ہے۔
انہوں نے پاکستان میں احتسابی قوانین، آر ٹی آئی فریم ورک اور وسل بلوور تحفظ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
سید کوثر عباس نے کہا کہ ڈیجیٹل گورننس، لینڈ ریکارڈ اور شکایات کے نظام کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسدادِ بدعنوانی میں پائیدار کامیابی کے لیے حکومت اور سول سوسائٹی کی شراکت داری ناگزیر ہے۔
