12 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومغزہ لہو لہوگلوکار کمار سانو کا ہتک عزت پر سابقہ اہلیہ کیخلاف 30 لاکھ...

گلوکار کمار سانو کا ہتک عزت پر سابقہ اہلیہ کیخلاف 30 لاکھ روپے ہرجانے کا مقدمہ


بالی ووڈ کے مایہ ناز اور 90 کے دہائی کے معروف پلے بیک سنگر کمار سانو نے سابقہ اہلیہ کے الزامات پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف گلوکار کمار سانو نے اپنی سابقہ اہلیہ ریتا بھٹاچاریہ کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

کمار سانو نے ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں اہلیہ پر 30 لاکھ روپے ہرجانے ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

جس پر ان کی اہلیہ ریتا بھتا چاریہ نے صحافی کے سوال پر کہا کہ عدالت سے بلاوا آنے پر جواب بھی وہیں دوں گی۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ میری بات میں کتنی سچائی تھی یا کتنا جھوٹ تھا اس کے بارے میں سب جانتے ہیں۔ کچھ چھپا نہیں، سب کھلی کتاب کی طرح ہے۔

خیال رہے کہ یہ مقدمہ ان بیانات کے بعد سامنے آیا ہے جو ریتا بھٹاچاریہ نے حالیہ مہینوں میں مختلف انٹرویوز کے دوران دیے، اور جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئے۔

عدالتی درخواست کے مطابق ریتا بھٹاچاریہ نے بعض انٹرویوز میں یہ سنگین الزامات عائد کیے کہ حمل کے دوران کمار سانو نے انھیں مناسب خوراک فراہم نہیں کی۔

سابقہ اہلیہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ اُس دوران باورچی خانہ بند رکھا گیا۔ دودھ اور طبی سہولیات سے بھی محروم رکھا گیا۔

ان کے بقول سابقہ اہلیہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ میں اپنی قانونی لڑائیوں اور مبینہ غیر ازدواجی تعلقات میں مصروف رہ کر خاندان کو نظرانداز کرتا رہا۔ جس میں سچائی نہیں۔

عدالتی دستاویز میں کہا گیا کہ کمار سانو کی سابقہ اہلیہ کے یہ انٹرویوز ستمبر 2025 میں بعض ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور میڈیا چینلز پر نشر ہوئے تھے۔

کمار سانو نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ بیانات جھوٹے، توہین آمیز اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔

انھوں نے درخواست میں کہا کہ سابقہ اہلیہ کے ان بیانات نے میری ساکھ، ذہنی سکون اور پیشہ ورانہ حیثیت کو شدید نقصان پہنچا۔

کمار سانو نے یہ مؤقف بھی اپنایا کہ یہ بیانات ان شرائط کی خلاف ورزی بھی ہیں جو دونوں فریقین نے طلاق کے وقت طے کی تھیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 9 فروری 2001 کو باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کے وقت باہمی رضامندی سے یہ شرط شامل کی گئی تھی کہ مستقبل میں کوئی فریق ایک دوسرے پر الزامات عائد نہیں کرے گا۔

کمار سانو کے بقول میں نے 27 ستمبر 2025 کو نہ صرف ریتا بھٹاچاریہ بلکہ متعلقہ میڈیا اداروں کو بھی قانونی نوٹس ارسال کیا تھا، جس میں متنازع انٹرویوز ہٹانے اور معذرت شائع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ کمار سانو نے 1980 کے آخر میں ریتا بھٹاچاریہ سے شادی کی تھی تاہم دونوں کے درمیان 2001 میں طلاق ہوگئی تھی۔

اس شادی سے ان کے تین بیٹے ہیں جن میں جان کمار سانو بھی شامل ہیں، جو ریئلٹی شو بگ باس سیزن 14 میں شرکت کر چکے ہیں۔

 

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات