کراچی:
شہر قائد میں تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے خان بروہی گوٹھ کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت سکندر علی عرف علی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔
