10 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومغزہ لہو لہوکالے کوٹ اور کالی ٹائی کو داغدار نہ ہونے دیں، چیف جسٹس...

کالے کوٹ اور کالی ٹائی کو داغدار نہ ہونے دیں، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ



حیدرآباد:

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے وکلاء پر زور دیا ہے کہ وہ کالے کوٹ اور کالی ٹائی کو داغدار نہ ہونے دیں کیونکہ وکلاء کے کردار پر عوام کے اعتماد کا دارومدار پورے نظامِ انصاف پر اعتماد سے جڑا ہوا ہے۔

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ویلکم ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ وکلاء کسی بھی شخص کو جو بھی مشورہ دیں وہ مکمل طور پر قانونی ہونا چاہیے. 

غیرقانونی مشورے نہ صرف معاشرے میں لاقانونیت کو فروغ دیتے ہیں بلکہ اس کے ذمہ داروں میں وکلاء بھی شمار ہوں گے۔

چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ قانون کے منصفانہ اطلاق کو یقینی بنانا وکلاء کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس وقت انتہائی رنج ہوتا ہے جب معلوم ہوتا ہے کہ کوئی وکیل خود بدعنوانی کے خلاف لڑنے کے بجائے اسی کا شکار ہو جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کالا کوٹ اور کالی ٹائی ایک مقدس فریضے کی علامت ہیں، اگر انہیں داغدار کیا گیا تو معاشرے میں لوگوں کا اعتماد صرف وکلاء سے نہیں بلکہ پورے نظامِ عدل سے اٹھ جائے گا۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ بینچ اور بار دونوں ایک سوچ اور ایک نکتے پر متفق ہیں کہ معاشرے میں انصاف کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات