16 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومتجارتی خبریںچیئرمین کرپٹو کونسل کی گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات، قریبی تعاون پر...

چیئرمین کرپٹو کونسل کی گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات، قریبی تعاون پر زور


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

چیئرمین کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے آج گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سے ملاقات کی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان میں کرپٹو ریگولیشن پر پیش رفت اسٹیٹ بینک کے ساتھ مشاورت سے ہو گی۔

 اس موقع پر کرپٹو ریگولیٹری فریم ورک پر ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی اور اسٹیٹ بینک کے قریبی تعاون پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں ڈیجیٹل ایسٹس کے لیے محفوظ آن ریمپ اور آف ریمپ نظام پر غور کیا گیا جبکہ بینکوں کے کردار کو کرپٹو ریگولیٹری فریم ورک کا حصہ بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

غیر منظم پیئر ٹو پیئر کرپٹو سرگرمیوں کی مرحلہ وار روک تھام پر تبادلۂ خیال کے علاوہ ملاقات میں ڈیجیٹل ایسٹس کو مالیاتی استحکام کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات