16 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومتجارتی خبریںپنجاب کے مختلف ڈویژن کی مختلف چینی ملز کی قیمتوں کا جائزہ

پنجاب کے مختلف ڈویژن کی مختلف چینی ملز کی قیمتوں کا جائزہ


—فائل فوٹو

کین کمشنر پنجاب امجد حفیظ نے صوبے کے مختلف ڈویژن کی شوگر ملوں میں چینی کی ایکس مل پرائس کا جائزہ لیا ہے۔

ایک بیان میں کین کمشنر نے کہا کہ پنجاب کی مارکیٹوں میں چینی کی ریٹیل پرائس 147 سے 166 روپے فی کلو ہے۔

بہاولپور ڈویژن اور رحیم یار خان کی شوگر ملز میں چینی کی ایکس مل قیمت 147 تا 148 روپے کلو ہے۔

کین کمشنر کے مطابق ڈیڑہ غازی خان میں شوگر ملوں میں چینی کی ایکس مل قیمت 150 سے 160 روپے کلو کے درمیان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان ڈویژن کی شوگر ملز میں 150 سے 155 کے درمیان جبکہ فیصل آباد میں ایکس مل قیمت 152 سے 155 روپے فی کلو ہے۔

امجد حفیظ نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن کی شوگر ملز میں 160 سے 164 جبکہ لاہور میں چینی کی ایکس مل قیمت 150 سے 160 روپے کلو کے درمیان ہے۔

کین کمشنر نے کہا کہ راولپنڈی میں شوگر ملوں میں چینی کی ایکس مل قیمت 158 سے 165 روپے فی کلو کے درمیان ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات