12 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان فٹبال فیڈریشن کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف دعویٰ مسترد

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف دعویٰ مسترد


—فائل فوٹو

لاہور کی سول کورٹ نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف دعویٰ مسترد کر دیا۔

سول جج محمد افضل نے دعویٰ واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کر دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مدعی کے مطابق فیڈریشن الیکشن کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور فیفا نے تسلیم کیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فٹ بال فیڈریشن کا ہیڈکواٹر اور دستاویزات نئی ایگزیکٹیو کمیٹی کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق سید محسن گیلانی کو بطور ہیڈ فٹ بال فیڈریشن بینک اکاؤنٹس تک رسائی کا حق حاصل ہے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے بیان کی روشنی میں دعویٰ واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کیا جاتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات