20 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںوینزویلا کیساتھ ممکنہ جنگ خارج از امکان نہیں: ٹرمپ

وینزویلا کیساتھ ممکنہ جنگ خارج از امکان نہیں: ٹرمپ


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے ساتھ ممکنہ جنگ کے امکان کو خارج نہیں کر رہے، تمام آپشنز میز پر ہیں۔

امریکی ٹی وی کو ایک ٹیلیفونک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے قریب آئل ٹینکروں کی مزید ضبطگیاں کی جائیں گی۔

اس سے قبل منگل کو صدر ٹرمپ نے پابندیوں کے تحت وینزویلا سے آنے اور جانے والے آئل ٹینکرز کی ناکہ بندی کا حکم دیا تھا، جس سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دباؤ میں اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ امریکا نے حال ہی میں وینزویلا کے قریب پکڑے گئے ایک تیل بردار جہاز کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

امریکی انتظامیہ کی مہم کے نتیجے میں اب تک 28 کشتیوں پر حملے ہو چکے ہیں، جن میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ایک ڈبل ٹیپ اسٹرائیک بھی شامل ہے جسے اس وقت کانگریس کی جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔

ایک فون انٹرویو میں جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس امکان کو مسترد کرتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات جنگ کا باعث بن سکتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ میں اس پر بات نہیں کرتا۔

اس سوال پر کہ کیا یہ اقدامات جنگ کا سبب نہیں بن سکتے تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک امکان ہے، مزید تیل بردار جہاز ضبط ہوں گے۔

جب اس حوالے سے وقت کے بارے میں پوچھا گیا تو ٹرمپ نے کہا کہ یہ حالات پر منحصر ہے اور اگر وہ یہ حماقت کرتے رہے تو وہ سفر کرتے ہوئے ہماری بندرگاہوں پر آئیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات