20 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمرد شادی کے معاملے میں شارٹ کٹس ڈھونڈ رہے ہیں: سعدیہ امام

مرد شادی کے معاملے میں شارٹ کٹس ڈھونڈ رہے ہیں: سعدیہ امام


فائل فوٹو

پاکستانی ٹیلی وژن کی سابقہ اداکارہ اور معروف میزبان سعدیہ امام نے جدید دور میں شادیوں اور رشتوں سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کئی اہم نکات پر روشنی ڈالی ہے۔

سعدیہ امام متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہوں نے نجی ٹی وی پر مختلف پروگرامز کی میزبانی بھی کی، سعدیہ امام نے 2012 میں شادی کی اور بعد ازاں اپنے شوہر کے ساتھ جرمنی منتقل ہو گئیں، وہ ایک بیٹی میرب کی والدہ ہیں۔

سعدیہ امام نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، پروگرام کے دوران انہوں نے جدید دور کی شادیوں اور تعلقات کی اصل حقیقت پر بات کی۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ آج کل مرد بھی شادی کے معاملے میں شارٹ کٹس ڈھونڈ رہے ہیں، انہیں بس ڈاکٹر، جاب ہولڈر یا کوئی ایسا پروفیشنل چاہیے جو کما رہا ہو۔

انہوں نے بتایا کہ میری ایک دوست نے امریکا سے فون کیا اور کہا کہ سعدیہ، میرے بیٹے کے لیے کوئی اچھا رشتہ ڈھونڈ دو، اگر لڑکی ڈاکٹر ہو تو اور بھی بہتر ہے، میں نے پوچھا ’کیوں؟ کیا وہ کمائے گی؟ بس ایک پڑھی لکھی لڑکی تلاش کرو، چاہے وہ کوئی بھی کام کرتی ہو۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ایسی بہو چاہیے جو خوبصورت ہو، امیر ہو، ڈاکٹر ہو، گھر کے کاموں میں ماہر ہو اور ساتھ گاڑی بھی لے کر آئے، دوسری طرف لڑکیوں کے گھر والے رتبے اور حیثیت کی لالچ میں ہوتے ہیں، میرے ایک کزن کی شادی ایک ایسی لڑکی سے ہوئی جس نے صرف اس لیے اسے منتخب کیا کہ وہ ایک ٹی وی اداکار کا کزن تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات