10 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمئیر نیویارک ظہران ممدنی کی نئی انتظامیہ میں اہم رکن مستعفی

مئیر نیویارک ظہران ممدنی کی نئی انتظامیہ میں اہم رکن مستعفی


نیویارک شہر کے مئیر ظہران ممدنی کی نئی انتظامیہ میں اہم رکن کیتھرین المونتے ڈا کوسٹا مستعفی ہوگئیں، انہوں نے یہ اقدام ایک عشرے پرانی یہود مخالف پوسٹ سامنے آنے پر کیا۔

کیتھرین المونتے ڈا کوسٹا نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سن دوہزار اور دوہزار بارہ کے دوران کی گئی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر افسردہ ہیں۔ یہ پوسٹ اینٹی ڈیفیے میشن لیگ نے شئیر کی تھی۔ 

کوسٹا نے کہا ہے کہ پوسٹ اس چیز کی ترجمان نہیں جو وہ خود بحیثیت یہودی بچوں کی ماں کے طور پر ہیں۔ 

کیتھرین المونتے کو نئے مئیر کے آفس آف اپائنٹمنٹس کی سربراہ مقرر کیا گیا تھا، اب انکا استعفی ظہران ممدانی نے قبول کرلیا ہے جو یکم جنوری سے عہدہ سنبھالیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات