17 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومخاص رپورٹلیاری میں رحمٰن ڈکیٹ کا گھر اب کیسا دکھائی دیتا ہے اور...

لیاری میں رحمٰن ڈکیٹ کا گھر اب کیسا دکھائی دیتا ہے اور یہاں کون رہتا ہے؟


— فائل فوٹو

پاکستان مخالف بھارتی متنازع فلم ’دھریندر‘ کی کہانی گھومتی ہے ’پیپلز امن کمیٹی‘ کے بانی سربراہ سردار عبدالرحمٰن بلوچ کے گرد جو انڈر ورلڈ ڈان رحمٰن ڈکیت کے نام سے شہرت رکھتا تھا۔ 

کراچی کے پسماندہ علاقے لیاری میں آنکھیں کھولنے والے لیاری گینگ وار کے مرکزی کراد کی پہنچ پولیس اور فوج کے خفیہ اداروں کے اعلیٰ افسران تک ہی نہیں بلکہ ملک کے صدر تک بھی رہی۔

شہر کی سب سے بڑی کچی آبادی سمجھے جانے والے علاقے لیاری میں موجود ان کا گھر آج بھی ان کے والد سردار حاجی داد محمد بلوچ کے نام ہے۔ کراچی کا ڈان کہلائے جانے کے باوجود کسی قسم کی کوئی جائیداد رحمٰن ڈکیت کے نام پر نہیں رہی۔

یہ گھر لیاری میں اس وقت سے قائم ہے جب یہاں کچے مکان اور جھونپڑیاں ہوا کرتی تھی اس وقت بھی یہ پختہ یا پکا گھر کہلایا جاتا تھا۔ 

گھر کے نچلے حصے میں ایک صحن اور اوپر ایک لاونچ ہے، رحمٰن ڈکیٹ کے بھتیجے فتح کے مطابق اسی گھر میں رحمٰن ڈکیت کا بچپن گزرا اور اب ان کی پہلی اہلیہ اور ان کے بچے اس گھر میں رہائش پذیر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ رحمٰن ڈکیٹ کا کراچی میں آخری وقت اسی گھر میں گزرا اور مختلف آپریشنز کے دوران یہاں پولیس اور رینجرز کی چھاپے مار کارروائیاں بھی ہوئیں۔ رحمٰن ڈکیٹ تو نہ رہا لیکن ان کا گھر آج بھی اپنی آب و تاب کے ساتھ وہیں قائم ہے۔

رحمٰن ڈکیٹ کی 3 بیویاں اور 16 بچے ہیں، جن میں 9 بیٹے اور 7 بیٹیاں ہیں، جو اب بھی اسی گھر میں اور اس کے آس پاس رہائش پذیر ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات