لاہور:
باغبانپورہ پولیس نے گھر کے باہر کام کرنے والی خواتین سے چھڑ چھاڑ کرنے والا اوباش ملزم حمزہ کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ باغبانپورہ کے علاقے سے اوباش ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی جانب سے 15 پر کال موصول ہونے پر ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے فوری طور پر ٹیم تشکیل دی۔
ترجمان کے مطابق اوباش ملزم گلی میں گھر کے باہر جھاڑو لگاتی ہوئی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ ایس ایچ او باغبانپورہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم حمزہ کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس پی کینٹ نے فوری ریسپانس پر ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
