20 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفضا علی کا یاسر نواز کو کرارا جواب

فضا علی کا یاسر نواز کو کرارا جواب


فوٹو — سوشل میڈیا 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے یاسر نواز کو اپنی اہلیہ ندا یاسر کی حمایت میں سامنے آنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حال ہی میں ندا یاسر فوڈ ڈلیور کرنے والے رائیڈرز کے بارے میں تضحیک آمیز تبصرہ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئی تھیں اور ان پر تنقید کرنے والوں میں فضا علی بھی شامل تھیں۔

شدید عوامی ردعمل سامنے آنے کے بعد ندا یاسر نے اپنے اس اقدام پر معافی مانگ بھی لی مگر بات معافی مانگنے کے بعد بھی ختم نہیں ہوئی بلکہ ان کے معافی مانگنے کے بعد فضا علی نے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ معافی سے پہلے کی گئی غلطی کا خمیازہ نہیں بھرا جا سکتا۔

جس کے بعد یاسر نواز اہلیہ کی حمایت میں سامنے آئے اور فضا علی کی تنقید کو سستی شہرت کا طریقہ قرار دیا۔

اُنہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں فضا علی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میری معصوم بیوی کا پیچھا چھوڑ دو، تم تو مسلسل مشہور ہو رہی ہو، اب کیا اس کی جان لوگی؟ اللّٰہ بھی معاف کردیتا ہے انسان معاف نہیں کرتا۔

یاسر نواز نے مزید کہا کہ ندا کو معاف کردو، جتنا مشہور ہونا تھا ہوچکی ہو بس ختم، اب اس چیپٹر کو بند کرو اور آگے چلو کسی اور کو پکڑو اور اس کا بینڈ بجاؤ۔

اب فضا علی نے اپنے نئے ویڈیو پیغام میں یاسر نواز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ پہلے بات خود غلط کریں گے پھر نام دوسروں کا اچھالیں گے، ان کا کیریئر خراب کریں گے، کسی کے پیسے کھالیں گے، کسی کا وقت کھا لیں گے اور جب سوال ہو تو پلٹ کر سامنے والے پر ہی الزام لگا دیں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’سچ یہ ہے کہ مجھے کوئی شہرت نہیں چاہیے بلکہ میں نے تو اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد خود کام چھوڑا تھا۔‘

فضا علی نے مزید کہا کہ میں آج بھی فارغ نہیں بیٹھی بلکہ میں اپنا مارننگ شو کرتی ہوں جہاں میں حقیقی زندگی کے مسائل پر بات کرتی ہوں اور سچ بولتے ہوئے ڈرتی نہیں ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک حقیقی مرد کبھی عورت پر حملہ نہیں کرتا، بات میرے اور ندا، دو خواتین کے درمیان ہوئی تو جب دو خواتین کی آپس میں بات ہو رہی ہے تو اس طرح درمیان میں ایک مرد کی مداخلت سراسر غلط ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات