سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے مری انتظامیہ کو ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
مری میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کی مکمل فضا بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مری انتظامیہ اور حکمرانوں نے طرزِ حکمرانی نہ بدلا تو ہم سڑکوں پر ہوں گے، تعمیرات پر مقامی انتظامیہ کا دہرا معیار ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تعمیرات پر پابندی کے باوجود آج بھی تعمیرات کیوں اور کیسے ہو رہی ہیں؟ مری کو پولیس اسٹیٹ نہیں بننے دیں گے، پولیس نے خواتین کی تذلیل کی۔
اُن کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے اہلِ خانہ کی ملاقات بنیادی حقوق میں شامل ہے، آج بانیٔ پی ٹی آئی جیل میں ہیں تو کل یہ حکمراں جیل میں ہو سکتے ہیں۔
سابق وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ عدالتی نظام مفلوج ہو چکا ہے، آج عوام انصاف کے لیے کہاں جائیں، غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن جمہوری اصولوں کے خلاف ہیں۔
