21 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومقومی خبریںسرکاری تعلیم اور صحت کے شعبے میں سہولتوں کا فقدان

سرکاری تعلیم اور صحت کے شعبے میں سہولتوں کا فقدان


— فائل فوٹو

خیبر پختونخوا میں بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی پر عوام نے ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت بالخصوص تعلیم اور صحت جیسے بنیادی شعبوں پر توجہ دے۔

عوام کے مطابق کے پی کے اسپتال انتہائی پرانے، خستہ حال ہونے کے ساتھ ماہر ڈاکٹرز جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ موجودہ صوبائی حکومت عوامی مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق نظر آتی ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں علاج دو دو ماہ کی تاخیر سے سفارش اور تعلقات کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ کے پی میں دیگر شعبوں کی طرح تعلیمی نظام بھی ناقص اور تباہ حالی کا شکار ہوچکا ہے۔

کے پی میں کوئی نمایاں ترقیاتی منصوبہ جاری نظر نہیں آتا، امن و امان کی صورتحال بھی نہایت خراب ہے۔ صوبے کی ترقی میں ہی پوری قوم کی ترقی پوشیدہ ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات