20 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومجرم و سزاراولپنڈی: پولیس مقابلے میں بچے سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم زخمی...

راولپنڈی: پولیس مقابلے میں بچے سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار



راولپنڈی:

تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 14 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ 

حکام کے مطابق تھانہ نصیر آباد کے علاقے سادہ روڈ پر پولیس ٹیم ڈیوٹی پر موجود تھی کہ مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی جس پر دو  ملزمان نے پولیس ٹیم  پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے دوران ایک  ملزم زخمی ہوا جس کی شناخت صابر خان کے نام سے ہوئی جسے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

گرفتار ملزم منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا جبکہ ملزم نے چند دن قبل  تھانہ نصیر آباد کے ہی علاقے میں 14 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات اور  زیادتی کی کوشش بھی کی تھی جسکا  مقدمہ بھی درج ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک گولی  کانسٹیبل وسیم کو بھی لگی جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے، واقعے اطلاع پر سینئر پولیس افسران نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے تلاش شروع کردی گئی جبکہ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات