17 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبھارت اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ ہونے پر فینز کیلئے اچھی...

بھارت اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ ہونے پر فینز کیلئے اچھی خبر


فوٹو: کرک انفو

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ ہونے کے بعد کرکٹ فینز کے مطالبے پر ٹکٹوں کے پیسے واپس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹکٹوں کے پیسے ری فنڈ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیڈیم میں آنے والے تمام کرکٹ فینز کو ٹکٹوں کے پیسے واپس ملیں گے۔

یو پی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری پریم منوہر کا کہنا ہے کہ آن لائن بکنگ کرانے والے فینز کو ٹکٹوں کے ری فنڈ کے لیے اِی میل کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔

پریم منوہر نے کہا کہ ٹکٹوں کے ری فنڈ کے لیے تمام گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان لکھنؤ میں شیڈول چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ شدید دھند اور اسموگ کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے سبب منسوخ کر دیا گیا تھا۔ 

میچ ختم ہونے پر کرکٹ فینز نے برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات