16 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبھارتی سنگھ اور ہرش کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

بھارتی سنگھ اور ہرش کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش


—فائل فوٹو 

مشہور کامیڈین اور ٹی وی میزبان بھارتی سنگھ اور اِن کے شوہر ہارش لمباچیا دوسری بار والدین بن گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سنگھ کے ہاں آج صبح دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی اور ہارش نے رواں سال اکتوبر میں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپنے ہاں متوقع دوسرے ننھے مہمان کی خوشخبری سنائی تھی۔ 

اس اعلان کے بعد کئی بالی ووڈ اور ٹی وی فنکاروں نے کمنٹ سیکشن میں اس جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار اور تہنیتی پیغامات لکھے تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی سنگھ اور ہارش لمباچیا کی شادی دسمبر 2017ء جبکہ ان کے ہاں پہلے بیٹے لکشش کی پیدائش 2022ء میں ہوئی تھی۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات