20 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبریڈپٹ کو انجلینا جولی کے خلاف ’وائنری کیس‘ میں بڑی قانونی کامیابی...

بریڈپٹ کو انجلینا جولی کے خلاف ’وائنری کیس‘ میں بڑی قانونی کامیابی مل گئی


—فائل فوٹوز

ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ کو اپنی سابقہ اہلیہ اداکارہ انجلینا جولی کے خلاف جاری ایک اہم قانونی مقدمے میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انجلینا جولی کے خلاف یہ مقدمہ فرانس کی مشہور وائنری کی ملکیت سے متعلق ہے۔

لاس اینجلس سپیریئر کورٹ کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے انجلینا جولی کو حکم دیا ہے کہ وہ اس کیس سے متعلق تمام پیغامات عدالت میں پیش کریں جو اب تک خفیہ رکھے گئے تھے یا جن میں رد و بدل کیا گیا تھا۔

عدالتی حکم کے مطابق انجلینا جولی کو 45 دن کے اندر اندر 22 مخصوص دستاویزات میں شامل تمام غیر ترمیم شدہ پیغامات اصلی حالت میں جمع کروانے ہوں گے، خاص طور پر وہ پیغامات جن کی ترسیل وکلاء کے علاوہ دیگر افراد کے درمیان ہوئی تھی۔

اداکارہ کے سابق شوہر، بریڈ پٹ کے وکلاء کا مؤقف ہے کہ انجلینا جولی کی جانب سے مستقبل میں پیش کی جانے والی ای میلز ثابت کریں گی کہ انجلینا جولی شروع سے ہی وائنری میں اپنا حصہ فروخت کرنے کے معاملے پر واضح فیصلہ نہیں رکھتی تھیں اور ان کے اصل ارادے کچھ اور تھے۔

دوسری جانب، انجلینا جولی کے وکیل پال مرفی نے عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کیلیفورنیا کے قوانین کے خلاف ہے اور انجلینا جولی کے منصفانہ ٹرائل کے حق کو متاثر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بریڈ پٹ اور اینجلینا جولی کے درمیان یہ قانونی تنازعہ 2022ء سے جاری ہے۔ 

بریڈ پٹ کا دعویٰ ہے کہ انجلینا جولی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وائنری میں اپنا حصہ فروخت کیا جس کے سبب کاروبار کو نقصان پہنچا جبکہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے قانون کے مطابق اپنا حق استعمال کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات