20 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومجرم و سزااسلام آباد میں بین الصوبائی ریکارڈ یافتہ رہزن نیڈو گینگ کا سرغنہ...

اسلام آباد میں بین الصوبائی ریکارڈ یافتہ رہزن نیڈو گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلہ میں زخمی


اسلام آباد تھانہ ترنول کے حدود  میں بین الصوبائی ریکارڈ یافتہ رہزن نیڈو گینگ کاسرغنہ پولیس مقابلہ میں زخمی ہوگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق 3 مسلح ملزمان نے پولیس ریڈنگ ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ ساتھیوں کی فائرنگ سے گینگ کا سرغنہ نوید ظفر زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔ 

ملزم نوید ظفر  پنجاب کے مختلف اضلاع اور اسلام آباد میں شاپس رابری ، راہزنی، بائیک اسنیچنگ اورہاؤس رابری کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ 

نیڈو گینگ کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ٹیم نے ریڈ کیا۔ ملزمان نے پولیس ریڈنگ ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کی۔ پولیس ٹیم حفاظتی اقدامات اور بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہی ۔

گرفتار ملزم کے دیگر دو ساتھی ملزمان نعیم اور ابوبکر  کو ٹیکنیکل و دیگر تیکنیکی ذرائع سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بر آمد ،پولیس 

ملزمان سے بڑی تعداد میں چھینے گئے پرس، نقدی ،گاڑیوں کی رجسٹریشن بک، اسمارٹ کارڈ، موبائیل فون اور کیمرہ جات بھی برآمد کر لئے گئے۔

گرفتار ملزمان نے دیگر وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات