14 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومقومی خبریں9 مئی کیس، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 33 ملزمان کے بیانات ریکارڈ

9 مئی کیس، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 33 ملزمان کے بیانات ریکارڈ


—فائل فوٹو

کوٹ لکھپت جیل ٹرائل لاہور میں 9 مئی کو کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے۔

اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر 33 ملزمان نے بیانات ریکارڈ کروا دیے۔

مقدمے میں پراسکیوشن کے تمام 41 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہو چکی ہے، اے ٹی سی لاہور کی جانب سے کل فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

عدالت نے ملزمان کے وکلاء کو کل حتمی دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات