18 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومقومی خبریں3 سالہ بچی کا اغوا و قتل، گرفتار 3 ملزمان پولیس مقابلے...

3 سالہ بچی کا اغوا و قتل، گرفتار 3 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک


خیبر پختون خوا کے ضلع اورکزئی میں 3 سالہ بچی کے اغواء اور قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان فائرنگ میں مارے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو تفتیش کے لیے لے جا رہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، پولیس نے ہلاک ملزمان کی لاشیں اسپتال منتقل کر دیں، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گزشتہ روز میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا تھا،  مرکزی ملزم نے بچی کے والد سے اغواء کاروں کے نام پر تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

اس سے قبل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ ملزم بچی کے والد سے 5 لاکھ روپے لینا اور کوئلے کی کان اپنے نام کروانا چاہتا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کو 19 نومبر کو اغواء کیا گیا، 4 دن بعد اسے سر پر پتھر مار کر قتل کر دیا گیا اور لاش پہاڑوں میں دفنا دی گئی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات