22 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکرپٹو کا چینی ارب پتی پاکستان میں رکشہ ڈرائیور بن گیا

کرپٹو کا چینی ارب پتی پاکستان میں رکشہ ڈرائیور بن گیا


— اسکرین گریب

ٹراؤن (TRON) بلاک چین نیٹ ورک کے بانی جسٹن سن اپنے دورہ پاکستان سے خوبصورت یادیں سمیٹ کر اپنے وطن واپس چلے گئے ہیں۔

چین لوٹنے پر جسٹن سن نے اپنے دورہ پاکستان کو کامیاب قرار دیا اور ساتھ ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر یہاں گزارے یاد گار لمحوں پر مشتمل مختلف ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

جسٹن سن نے ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ رکشے کی سواری اور پھر اسے چلانے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان میں، ایک رکشہ صرف ایک سواری نہیں بلکہ کئی ڈرائیوروں کے لیے یہ پورے خاندان کی کفالت کا ذریعہ بھی ہے۔‘

انہوں نے رکشے کو شریانوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ رکشہ شہر کے کیپلیرز کی طرح ہیں، جو لوگوں کو روزمرہ کی زندگی سے جوڑتا ہے اور ہر چیز کو رواں دواں رکھتا ہے۔ وہاں (پاکستان میں) ہر روز محنت کرنے والوں کا احترام کرتا ہوں۔

اس سے قبل ایک اور پوسٹ میں انہوں نے دورہ پاکستان مشتمل وی لاگ شیئر کیا اور ساتھ ہی حکومت پاکستان، معاون خصوصی برائے بلاک چین اینڈ کرپٹو بلال بن ثاقب اور سوشل میڈیا انفلوئنسر، ٹک ٹاکر و اداکار مومن ثاقب کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کی دعوت پر ٹراؤن بلاکچین نیٹ ورک کے بانی چینی کرپٹو ارب پتی جسٹن سن نے گزشتہ دنوں اسلام آباد کا دورہ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات