14 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومغزہ لہو لہووفاقی وزیر احد چیمہ سے ڈی جی اے ڈی بی کی ملاقات،...

وفاقی وزیر احد چیمہ سے ڈی جی اے ڈی بی کی ملاقات، ایم ایل ون منصوبے میں معاونت کو سراہا گیا



اسلام آباد:

وفاقی وزیراقتصادی امور احد چیمہ نے ایم ایل ون ریلوے منصوبے میں ایشیائی تریاتی بینک (اے ڈی بی) کی مسلسل معاونت کو سراہا جبکہ ڈی جی اے ڈی بی لیہ گٹیریز نے حکومتی اقدامات کو قابل تحسین قرار دے دیا۔

اقتصادی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی و مغربی ایشیا لیہ گٹیریز نے وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی جہاں وفاقی وزیر نے ایم ایل ون ریلوے منصوبے میں اے ڈی بی کی جانب سے مسلسل معاونت کو سراہا۔

احد چیمہ نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگی میں ترقیاتی وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے، ترقیاتی منصوبوں کے بروقت نفاذ میں اے ڈی بی اور عالمی بینک کی معاونت قابل ستائش ہے۔

ترجمان اقتصادی امور نے کہا کہ ڈی جی لیہ گٹیریز نے حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے، میکرو اکنامک بحالی اور مالی استحکام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا۔

ڈجی جی اے ڈی بی لیہ گٹیریز نے کہا کہ ایم ایل ون جیسے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دینا حکومت کی جانب سے ایک اچھا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایم ایل ون جیسے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دینا قابل تحسین ہے۔

وفاقی وزیر سے ملاقات کے دوران  اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین، اقتصادی امور ڈویژن اور اے ڈی بی کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات