وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت حلال گوشت کی برآمدات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ہدایت کی کہ برآمدات میں اضافہ کرنے کے لیے آئندہ دو ہفتوں کے اندر عملی اقدامات پر مشتمل تین سالہ جامع حکمتِ عملی پیش کی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حلال گوشت کی مارکیٹ میں پاکستان کا برآمدی حصہ قابل قدر بنانے کے لیے جامع حکمت عملی ناگزیر ہے، اس مقصد کے لیے قائم کی گئی کمیٹی پیداوار، سمیت دیگر عوامل کو بہتر بنانے کے لیے قابل عمل تجاویز پیش کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ حلال گوشت کی پیداوار کو عالمی معیار کے مطابق اور علاقائی سطح پر پیداواری مسابقت بڑھانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حلال گوشت کی عالمی مارکیٹ میں بھی پاکستان کا برآمدی حصہ بڑھانے کی خاطر خواہ گنجائش موجود ہے، ملک میں موجود ذبیح خانوں کی عالمی معیار کی سرٹیفکیشن اور دوطرفہ رجسٹریشن میں حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
