22 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹنیہا ککڑ اپنے گانے ’کینڈی شاپ‘ کی معیوب ویڈیو پر سخت تنقید...

نیہا ککڑ اپنے گانے ’کینڈی شاپ‘ کی معیوب ویڈیو پر سخت تنقید کی زد میں آگئیں


–فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ اور ان کے بھائی ٹونی ککڑ کا نیا گانا ’کینڈی شاپ‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گیا۔ 

نیہا ککڑ کی جانب سے یہ نیا گانا 15 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا جس کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے اس کے لیرکس، ویڈیو اور ڈانس کو ناپسندیدہ قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے گانے کو ’غیراخلاقی‘ اور ’غیر معیاری‘ جبکہ بعض نے اسے بین الاقوامی پاپ میوزک، خاص طور پر کے-پاپ کی ناکام نقل قرار دیا ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ گانے کی اسٹائلنگ اور کوریوگرافی غیر فطری اور زبردستی جدید طرز کی دکھائی گئی ہے۔

نیہا ککڑ اپنے گانے ’کینڈی شاپ‘ کی معیوب ویڈیو پر سخت تنقید کی زد میں آگئیں

ایک صارف نے لکھا کہ ٹونی ککڑ کے گانوں میں ایک ہی لفظ بار بار دہرایا جاتا ہے، جو اب ناقابلِ برداشت ہوتا جا رہا ہے۔ 

کئی صارفین نے نیہا ککڑ پر ’جعلی کوریائی انداز‘ اپنانے کا الزام لگایا اور کہا کہ گانے میں نہ بھارتی رنگ ہے اور نہ ہی بین الاقوامی معیار۔ بعض تبصروں میں نیہا پر کے-پاپ اسٹارز کی نقل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے گانے کو ’بلیک پنک کی سستی نقل‘ بھی کہا گیا۔

کچھ صارفین نے یہاں تک لکھا کہ نیہا ککڑ کا معیار تیزی سے گرتا جا رہا ہے اور وہ اس مقام سے بہت دور جا چکی ہیں جہاں وہ چند سال پہلے بھارتی میوزک انڈسٹری پر راج کرتی تھیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات