22 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومغزہ لہو لہوماؤنٹ مونگانوئی: تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کیوی اوپنرز نے 26 سال...

ماؤنٹ مونگانوئی: تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کیوی اوپنرز نے 26 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا


ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلے روز کیوی اوپنرز نے 26 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ریکارڈ اوپننگ شراکت قائم کی۔

ڈیوون کونوے اور کپتان ٹام لیتھم نے پہلی وکٹ پر 323 رنز کی شراکت قائم کی جو نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے کسی بھی ٹیسٹ میچ کا سب سے بڑا اوپننگ اسٹینڈ ہے۔

اس سے قبل 276 رنز کی اوپننگ شراکت کا ریکارڈ تھا جو کیوی ٹیم نے ہی دو مواقعوں پر، 1930 میں انگلینڈ کے خلاف اور 1999 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنایا تھا۔

پہلے روز کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 334 رنز بنالیے ہیں۔ ڈیوون کونوے 178 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ناقابل شکست ہیں اور جیکب ڈفی 9 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز کو دن کی واحد کامیابی ٹام لیتھم کی وکٹ کی صورت میں ملی جو 137 رنز بناکر کیمار روچ کا شکار بنے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات