22 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومغزہ لہو لہولاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری، آلودہ شہروں کی فہرست میں...

لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری، آلودہ شہروں کی فہرست میں واضح تنزلی



لاہور:

لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 186 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نمایاں حد تک نیچے آ گیا ہے۔

یہ بہتری مڈ دسمبر کی سرد صبح، کم درجہ حرارت، زیادہ نمی اور ہوا کے جمود کے باوجود سامنے آئی، جسے ماہرین ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مؤثر، مربوط اور بروقت اسموگ ایکشن پلان کے مثبت نتائج اب واضح ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ وزیر اعلیٰ کی پالیسیوں کے باعث مقامی آلودگی کو بڑی حد تک قابو میں کر لیا گیا ہے، جبکہ قدرتی اور موسمی عوامل کے باوجود ہوا کے معیار میں بہتری حکومتی اقدامات کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

بیان کے مطابق اسموگ کے خلاف ملٹی سیکٹرل ایکشن پلان پر وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق سال بھر عملدرآمد جاری ہے۔

صنعتی اخراج، ٹرانسپورٹ اور تعمیراتی سرگرمیوں کی سخت نگرانی کے باعث آلودگی میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ فصلوں کی باقیات جلانے پر زیرو ٹالرینس پالیسی نے بھی مثبت نتائج دینا شروع کر دیے ہیں۔

صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ اے کیو آئی میں وقتی اتار چڑھاؤ ایک فطری اور موسمی عمل ہے، تاہم حکومتی کنٹرول مؤثر انداز میں جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسموگ ایک دن میں ختم ہونے والا مسئلہ نہیں، بلکہ مستقل پالیسی، سخت عملدرآمد اور عوامی تعاون ہی اس مسئلے کے حل کی کنجی ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق لاہور میں ہوا کے معیار میں بہتری حکومت کی درست سمت کا ثبوت ہے اور عوام نے بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ حکومت اور شہری مل کر سموگ پر قابو پا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا عزم ہے کہ بیجنگ کی طرز پر پنجاب کو سموگ فری بنایا جائے۔

اس موقع پر شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ بزرگ، بچے اور مریض ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، گاڑیوں کا کم استعمال کریں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر عوام ذمہ دارانہ رویہ برقرار رکھیں تو بہتری کا یہ سفر جاری رہے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات