23 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومقومی خبریںفیلڈ مارشل کا لیبیا کا سرکاری دورہ، گارڈ آف آنر پیش

فیلڈ مارشل کا لیبیا کا سرکاری دورہ، گارڈ آف آنر پیش


چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا کا سرکاری دورہ کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کمانڈر اِن چیف اور ڈپٹی کمانڈر اِن چیف لیبیئن عرب مسلح افواج سے ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دوطرفہ دفاعی اور عسکری تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

فیلڈ مارشل کا لیبیا کا سرکاری دورہ، گارڈ آف آنر پیش

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو لیبیئن افواج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے تربیت، استعداد کار بڑھانے اور انسداد دہشت گردی میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر پاک لیبیا دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیبیئن کمانڈر اِن چیف نے پاکستان مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، انہوں نے پاک لیبیا دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات