پاکستان کے معروف اداکار علی رحمان خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ شادی کے لیے تیار ہیں۔
نامور اداکار اپنی بہترین اداکاری اور اسکرین پر موجودگی کے لیے جانے جاتے ہیں اور مداح ان کے تعلقات کے بارے میں ہمیشہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
حال ہی میں علی رحمان خان اپنی سالگرہ کے موقع پر مبینہ گرل فرینڈ فٹنس ٹرینر نصرت ہدایت اللّٰہ کے ہمراہ نظر آئے، جس پر مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کی تھیں کہ علی رحمان شادی کے لیے تیار ہیں، تاہم علی نے پہلے کبھی اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی۔
حال ہی میں ایک گفتگو کے دوران علی رحمان خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ شادی کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں شادی کے لیے تیار ہوں، یہ ایک خوبصورت رشتہ ہے، جیسے ہی میں اپنی زندگی کی صحیح ساتھی کو تلاش کروں گا، میں شادی کر لوں گا۔
اداکار نے مزید وضاحت کی کہ میں شادی کو پسند کرتا ہوں لیکن میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں کسی مقررہ وقت میں شادی کرنے والا ہوں۔
