18 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومتجارتی خبریںعالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز سے ملاقات،...

عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز سے ملاقات، حکومتی اقدامات کی تعریف


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ 

عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے اس موقع پر کہا کہ ایل این جی سرپلس مسئلے کو پیٹرولیم ڈویژن نے کامیابی سے حل کیا، ایل این جی کے چیلنج کو حل کرنا آسان کام نہیں تھا۔ 

سرکاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے ایل این جی کے مسئلے کے حل میں حکومتی کوششیں تسلیم کرنے پر عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر سے اظہارِ تشکر کیا۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ ورلڈ بینک جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کی آراء پائیدار پالیسی اصلاحات کے لیے اہمیت رکھتی ہیں۔

ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ بینک گیس کے شعبے میں اصلاحات کے لیے جامع روڈ میپ تیار کر رہا ہے۔ 

اس موقع پر ورلڈ بینک نے ایل پی جی کے شعبے میں اصلاحات اور اوگرا کی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے تعاون پر آمادگی کا اظہار بھی کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات